کرس پراٹ کو Kids’ Choice Awards میں ’King of Comedy‘ کا اعزاز مل گیا

Chris Pratt
کرس پراٹ کو اس سال کے Nickelodeon Kids’ Choice Awards میں ’King of Comedy‘ قرار دیا گیا۔ تقریب کے دوران اعزاز قبول کرتے ہوئے اداکار نے بچوں سے اپنی محبت کا ذکر کیا اور کہا کہ ان کے اپنے چار بچے ہیں۔ انہوں نے مذاحیہ انداز میں کہا کہ بچوں کی پیدائش ان کی زندگی کا سب سے بڑا خوشی کا لمحہ تھا، مگر اس رات کا اعزاز بھی ان کے لیے خاص ہے۔ پراٹ نے بعد میں گفتگو کا رخ سنجیدہ موضوع کی طرف موڑتے ہوئے اساتذہ کی قدر کرنے اور ان سے محبت و احترام کے اظہار کی اہمیت پر بات کی۔ ان کے مطابق زندگی کی مشکلات کا سامنا کرنے میں مزاح بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ یہ ایوارڈ فلم، ٹیلی وژن اور تفریح کے دیگر شعبوں میں کامیڈی کے لیے نمایاں کام کرنے والے فنکار کو دیا جاتا ہے۔ لاس اینجلس میں منعقدہ تقریب کی میزبانی گلوکار الیکس وارن نے کی۔ اس برس شو پہلی مرتبہ CBS پر بھی نشر ہوا، جبکہ Nickelodeon کے ساتھ Paramount+ پر بھی اسے دکھایا گیا۔ تقریب کے دوسرے فاتحین میں BTS شامل تھے، جنہوں نے ’ARIRANG‘ کے لیے پسندیدہ البم، پسندیدہ میوزک گروپ اور ’Swim‘ کے لیے پسندیدہ گانے کا ایوارڈ جیتا۔ ’Spider-Man: Brand New Day‘ نے پسندیدہ فلم کا اعزاز حاصل کیا، جبکہ ٹام ہالینڈ اور زندایا کو بالترتیب بہترین اداکار اور بہترین اداکارہ منتخب کیا گیا۔ یہ سالانہ تقریب مداحوں کے ووٹ سے فلم، ٹی وی، موسیقی اور ویڈیو گیمز کے فاتحین چنتی ہے۔ اس کی پہچان نارنجی بلمپ ٹرافی اور شو کے دوران ہونے والی رنگین، کیچڑ سے بھرپور شرارتیں بھی ہیں۔
ذریعہ ↗